Thursday, March 4, 2021

ونڈو تلاش کرکے پی ایس ایل مکمل کروائیں گے: وسیم خان

 کستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  وسیم خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا التوا پاکستان کرکٹ کا نقصان ہے ، ایونٹ کے لئے ونڈو تلاش کرکے میچز مکمل کروائیں گے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس واقعے سے پاکستان کرکٹ کا نقصان کم از کم ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری تحقیقات کی جائے گی کہ بائیو سیکور ببل میں کووڈ کیسز کیسے آئے ؟ یہ کرکٹ ، فینز، بورڈ اور فرینچائز سب کا ہی نقصان ہے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بورڈ آف گورنر سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائیں گے ،ہم تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے ، نقصان سب کا ہے ۔

No comments:

Post a Comment