Monday, March 15, 2021

سندھ میں کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا

 سندھ میں کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا





صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگا۔


وٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز آج رات سے 10 بجے بند کرنا ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹور،کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس، بیکریاں ،ملک شاپس اور ریسٹورینٹس کھلے رہیں گے۔


وٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور ورک فرام ہوم پرعمل کیا جائے گا


وٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورینٹس کے اندرکھانا کھانےکی اجازت نہیں ہوگی تاہم ریسٹورینٹس سے ہوم ڈلیوری اورکھانا گھرلے جانے کی سہولت ہوگی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے اور کورونا ایس او پیزپر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہ پرتقریب میں 300 افراد تک بلائےجاسکتے ہیں جب کہ شادی ہالز میں بوفےکھانا کی اجازت نہیں ہوگی۔



No comments:

Post a Comment